15 نومبر 2011 - 20:30

حکومت پاکستان نے امريکہ ميں تعينات اپنے سفير کو اسلام آباد طلب کرليا ہے-

ابنا: پاکستاني ذرائع ابلاغ کے مطابق امريکہ ميں متعين پاکستاني سفير حسين حقاني کو دونوں ملکوں کے تعلقات کي تازہ صورتحال کے بارے ميں صلاح و مشورے کي غرض سے اسلام آباد طلب کيا گيا ہے-

کہا جارہاہے کہ پاکستاني سفير کو واپس بلانے کا فيصلہ منگل کے روز صدر آصف علي زرداري کي صدرات ميں ہونے والے ايک اجلاس کے دوران کيا گيا-

اس اجلاس ميں حمکران جماعت پيپلز پارٹي کے اعلي عہديداروں، کابينہ کے ارکان اور پارٹي کے بہت سے ارکان پارليمان شريک تھے- امريکہ کے ري پبليکن صدارتي اميدواروں کے پاکستان مخالف بيانات اس ملک کے بارے ميں انکے منفي رجحان کي نشاندھي کرتے ہيں- حکومت پاکستان نے اس صورتحال کو ديکھتے ہوئے ، امريکہ سے اپنے سفير حسين حقاني کو واپس طلب کرليا ہے تاکہ اعلي پاکستاني حکام کو پاک امريکہ تعلقات کے بارے ميں تازہ ترين صورتحال سے آگاہ کرسکيں-

............

/169